ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھند کے باعث موٹرویز ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کے لیے بند


لاہور:

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔


Express News

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند


Express News

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

ترجمان کے مطابق دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے جانے والی گاڑی سے مناسب اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں