ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ سڑک پر سرعام نازیبا حرکات کرنے والا ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا گرفتار


کراچی:

سڑک پر سرعام نازیبا حرکات کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا، گرفتار ملزم ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے، ملزم نے سرعام نازیبا حرکات کرنے پر شہریوں اور پولیس سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود میں سڑک پر سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ ولد حیدر کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ادھر گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بی اے کا طالب علم ہے، ویڈیو بیان میں ملزم نے شہریوں اور پولیس سے معافی مانگ لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں