English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستان کے خط کا جواب نہیں دیا، دریائے چناب میں  پانی کی شدید کمی

القمر


لاہور:

پاکستان میں دریائے چناب میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں بڑے پیمانے پر کمی سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو باضابطہ خط بھی لکھا ہے۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بھارت کو خط ارسال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 16 دسمبر کو دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صرف ایک ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کے پانی سے متعلق ڈیٹا بھی شیئر نہیں کیا جا رہا، جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی واٹر کمشنر کو باضابطہ خط لکھا جا چکا ہے، تاہم ابھی تک اس خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انڈس واٹر کمشنر نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جواب نہ دینا اور پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا فراہم نہ کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے