English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب  برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟

القمر


لاہور:

پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارش    اور برفباری سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے، تاہم سسٹم کمزور ہونے کے باعث آج کا دن بادل چھانے اور دھند و فوگ کی صورتحال میں گزرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ کل لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں خشک موسم کے باعث پھیلنے والی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار سے شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔


Express News

ملک میں 20 دسمبر سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جب  کہ 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ بارشوں کے باعث دھند اور اسموگ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ انہوں نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے جب کہ مری میں سیاحوں کے لیے سہولت مراکز قائم ہیں اور ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے