English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سےماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

القمر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارتی، معاشی اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم، سیاحت، زراعت، حلال فوڈ، ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے ماریشس کے لیے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے، جبکہ گنے کی پیداوار اور زرعی ویلیو ایڈیشن میں تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے پنجاب میں سیاحت، گرین سرمایہ کاری اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی کے مواقع اجاگر کیے، جبکہ ماریشس کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں سیاحت کے کردار پر زور دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے