English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر پول نے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کردی

القمر

انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے ذلفی بخاری کے خلاف جاری تفتیش ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انٹرپول کی جانب سے ذلفی بخاری کے وکلا کو باقاعدہ خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں تفتیش کے خاتمے اور جاری ریڈ نوٹس کی منسوخی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انٹرپول کے مطابق یہ فیصلہ ذلفی بخاری کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست اور پاکستانی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دستیاب معلومات کی روشنی میں مزید تفتیش یا ریڈ نوٹس برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ اس فیصلے کے بعد ذلفی بخاری کے خلاف انٹرپول کی سطح پر جاری تمام کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں، جسے ان کے قانونی حلقوں نے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے