اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ 8 فروری تک بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتیں بند رہیں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کام کریں۔
