English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملائیشیا‘ سابق وزیر اعظم کو گھر میں نظر بند کرنے کی استدعا مسترد

القمر

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو گھر میں نظر بندی کی استدعا مسترد کردی گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی عدالت نے جیل میں قید نجیب عبدالرزاق کی گھر میں نظر بندی کی استدعا مسترد کردی۔ یاد رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم کی جانب سے اپنی بقیہ سزا گھر پر گزارنے کی درخواست دائر کی تھی، جسے مرکزی عدالت نے مسترد کردیا۔ مذکورہ حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی اجازت دینے والا شاہی حکم درست طریقہ کار کے مطابق نہیں کیا گیا تھا۔
اعلیٰ حکام کے مطابق کوالالمپور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جس مبینہ شاہی حکم نامے کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اس پر عمل ممکن نہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اربوں ڈالر کرپشن کے الزام میں 2022 ءسے قید نجیب کی 12 سالہ قید کی سزا گزشتہ سال نصف کر دی گئی تھی۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے