ابوجا : نائیجیریا میں اسکول سے اغوا شدہ مزید درجنوں بچے حکومتی حکمت عملی سے بازیاب کرا لیے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین حکومت نے اسکول سے اغوا شدہ مزید 130 بچوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا ہے۔اعلیٰ حکام کے مطابق کیتھولک اسکول سے اغوا ہونے والے بچوں کی رہائی مکمل کر لی گئی ہے اور اب کوئی بھی طالب علم قید میں نہیں ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں ایک مسلح گروہ نے سینٹ میری بورڈنگ اسکول پر حملہ کر کے متعدد بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔ یہاں ایک بات قابل زکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی 100 مغوی بچوں کو بازیاب کرایا تھا۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے نائیجریا میں اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، عالمی ادارے نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ تمام مغوی بچے رہا ہو چکے ہیں۔
