English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

3 ہزار ڈالر لو اور اپنے ملک واپس جاؤ، ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین وطن کو پیشکش

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر امریکا چھوڑنے پر مالی ترغیب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے اختتام تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے پر رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر غیر قانونی تارکین وطن CBP Home ایپ کے ذریعے رضاکارانہ ڈی پورٹیشن کے لیے رجسٹریشن کرواتے ہیں تو انہیں اپنے وطن واپسی کے لیے مفت ہوائی ٹکٹ کے ساتھ 3 ہزار ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

محکمے نے ازخود وطن واپس جانے والوں کو دی جانے والی رقم ایک ہزار ڈالر سے بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کر دی ہے۔

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد خود کو ملک بدر نہیں کریں گے انہیں گرفتاری، زبردستی ملک بدری اور امریکا میں دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری سے اب تک 19 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر امریکا چھوڑ چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نے CBP Home پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے