English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا امریکا فرسٹ ایجنڈا، 30 امریکی سفیروں کو واپس بلا لیا گیا

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں موجود امریکی سفارت خانے ان کی امریکا فرسٹ پالیسی کی واضح عکاسی کریں اور اسی سوچ کے مطابق کام کریں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو یہ آئینی اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے سفیر تعینات کریں جو ان کے ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔ اسی پالیسی کے تحت متعدد سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، جس کے باعث سفارتی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کسی بھی ملک میں تعینات سفیر اس ملک میں اپنے صدر کا نمائندہ ہوتا ہے اور خارجہ پالیسی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ سفارتی سطح پر مکمل ہم آہنگی چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے