English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

البانیا میں کرپشن کیخلاف حکومت مخا لف مظاہرے

القمر

ترانا : البانیا میں کرپشن کے الزامات پر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر ملک کے کئی مقامات پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔
عالمی میڈ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حکومت کے خلاف کرپشن کے الزامات پرہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پیٹرول بم پھینکے اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کا آغاز نائب وزیراعظم بیلندا بلوکو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کرنے پر ہوا۔ نائب وزیراعظم سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ دوسری جانب نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے