English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: دن کے اوقات میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

القمر

کراچی میں ڈمپرز اور دیگر ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ دن کے اوقات میں یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا جانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی کے راستے جام صادق پل تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ممکن ہوگی۔

مزید یہ کہ نادرن بائی پاس سے پراچہ چوک اور سیمنز چورنگی، نادرن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ جبکہ لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے