English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

القمر

اسلام آباد: خدام الحجاج سال 2026 کے لیے سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔

خدام الحجاج کے لیے درخواست دینے والے متعدد سرکاری ملازمین نے میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم شکایت پورٹل پر درخواستیں جمع کرا دی ہیں، جبکہ ان شکایات اور سلیکشن سے متعلق امیدواروں کو موصول ہونے والے پیغامات بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔

پورٹل پر درج شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغیر فزیکل ٹیسٹ کے میرٹ لسٹ جاری کر کے نئے امیدواروں کو نظرانداز کیا گیا۔ شکایت کے مطابق 20 دسمبر کی رات نتائج اپ لوڈ ہوتے ہی مخصوص افراد کو سلیکشن کے پیغامات موصول ہو گئے جبکہ کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیے گئے۔

خدام الحجاج کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں 30 نومبر تک طلب کی گئی تھیں۔ مبینہ بے قاعدگیوں پر امیدواروں نے وزیراعظم پورٹل کے ساتھ ساتھ وفاقی محتسب کو بھی درخواستیں جمع کرائیں، جن میں شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخاب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ہر سال خدام الحجاج میں 70 فیصد سابقہ اور 30 فیصد نئے افراد شامل کیے جاتے ہیں جبکہ آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹا کے سرکاری ملازمین نے بھی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے