English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس پرمریم نوازکابیان افسوسناک ہے،احسن بھون

القمر

لاہور:پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون نے کہا ہے کہ معزز چیف جسٹس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان افسوسناک ہے۔مریم نواز اپنا بیان واپس لیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن بھون نے کہا کہ پراپرٹی اونر شپ ایکٹ پر پنجاب حکومت کا رویہ غیر مناسب اور غیر سنجیدہ ہے، جن لوگوں نے یہ قانون ڈرافٹ کیا، اُنہوں نے غلط مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف کبھی کوئی شکایت نہیں آئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ہمیشہ آئین اور قانون کے تحت کام کیا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ عدالتیں لگانا حکومت کا کام نہیں، آپ عدالتیں لگانا بند کریں، حکومت نے یہ کام بند نہ کیا تو وکلاءسٹرکوں پر ہوں گے، حکومت تعلیم اور صحت میں اچھا کام کر رہی ہے اس کو ہم سراہتے ہیں۔

 ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ہے۔ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے یہ بھی کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اس کی تشریح عدالتوں نے کرنی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو اس معاملے پر کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے