English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سودی نظام کے خاتمے کے وعدے ہیں،عملی اقدامات نظر نہیں آرہے؛ مولانا فضل الرحمان

القمر

سکھر: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران مقبولیت کے لیے مغرب نہیں، دینِ اسلام کی پیروی کریں۔ غیر اسلامی قانون سازی اللہ اور رسولؐ کے فیصلوں سے انحراف ہے، سودی نظام کے خاتمے کے وعدے ہیں، عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مغرب اسلام کے علوم سے خوفزدہ ہے، افسوس ہمارے حکمران بھی اسی راہ پر ہیں، امریکہ جسے خطرہ سمجھے ہمارے حکمران بھی اُسے ہی خطرہ قرار دیتے ہیں، صرف مسلمان ہونے پر شریعت کا الزام لگانا اسلام دشمنی ہے۔ یہ بات انہوں نے دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھاکہ شریعت سے نفرت کے بیانات کو ہم مسترد کرتے ہیں، قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی آئینِ پاکستان سے بغاوت ہے، پاکستان کے آئین میں حاکمیت اللہ کی ہے، اقوام متحدہ کی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غیر اسلامی قانون سازی اللہ اور رسولؐ کے فیصلوں سے انحراف ہے، سودی نظام کے خاتمے کے وعدے ہیں، عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے، وفاقی شرعی عدالت کو کمزور کرنا آئینی وعدوں کی خلاف ورزی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات ایوان میں پیش نہیں کی گئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آزادی اور دین پر کبھی سودا نہیں کیا، اسلام کے خلاف کردار پر کھل کر مخالفت کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھاکہ مدارس بھی رہیں گے، جدوجہد بھی جاری رہے گی، پاکستان کو مکمل اسلامی ریاست بنانا ہمارا مقصد ہے

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے