English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معرکۂ معیشت بھی جیتیں گے،ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والا اڈیالہ جائے گا، گورنر سندھ

القمر

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا وہ اڈیالہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد اب معرکۂ معیشت جیتنے کا وقت ہے اور پاکستان اس میں بھی کامیاب ہوگا۔

 ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی ایجنڈے نے طویل عرصے تک پاکستان کی ترقی کو روکے رکھا، تاہم اب خطے میں پاکستان کو جو عزت اور مقام ملا ہے اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے معتبر میگزین فیلڈ مارشل کی قیادت اور کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات اور اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا، مگر آج امریکی صدر خود کہہ رہا ہے کہ پاکستان ونر اور بھارت لوزر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پی ٹی آئی کی پالیسی ایک جیسی ہے، اور جو بھی پاکستان کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا، وہ لوزر ہی کہلائے گا۔ کامران ٹیسوری نے زور دیا کہ ملک کی ترقی کے سفر کو کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے