English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکالمہ ناگزیر ہے،حزب اختلاف نے مذاکرات کے لیےکوئی شرط نہیں رکھی،مصطفیٰ نوازکھوکھر

القمر

رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط رکھنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

 مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں ملک شدید سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی جیسے بنیادی اصولوں پر بات چیت کرنا چاہتی ہے، اور جمہوری نظام میں مسائل کا حل مذاکرات ہی کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں دروازے بند نہیں کیے جاتے، اسی لیے اپوزیشن مکالمے کو ناگزیر سمجھتی ہے تاکہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے