ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابقہ حکومت نے ملک کو کھنڈرات میں چھوڑا، اب تعمیر و بہتری کا آغاز ہو گیا ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اب انہی کھنڈرات پر دوبارہ تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں اور اب ملک کو درست سمت میں لے جایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب عالمی سطح پر اہم معاملات میں پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان 2026 میں عزت، وقار اور اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کا عالمی تشخص بہتر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سفارتی محاذ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو مثبت الفاظ استعمال کیے گئے وہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔

ادھر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشخبری ہے کہ موجودہ پالیسیوں اور آرمی چیف کی قیادت میں ملک کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایک ذمہ دار اور مؤثر ریاست کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں