English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شپنگ کارپوریشن کا انتظام این ایل سی کو سونپنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: حکومت نے شپنگ کارپوریشن کا انتظام فوج کے ذیلی ادارے این ایل سی کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کو پی این ایس سی کی مینجمنٹ سنبھالنے کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ری ا سٹرکچرنگ کے حصے کے طور پر شپنگ کارپوریشن کے 30 فیصد حصص کی مارکیٹ ویلیو پر جانچ کی جائے گی، این ایل سی ضروری سرمایہ پیدا کرکے بیڑے کی مضبوطی اور توسیع میں سرمایہ کاری کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے این ایل سی اور پی این ایس سی کے انضمام سے مالی بنیاد مضبوط ہوگی، سرمایہ کاری آئے گی اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر کو میری ٹائم آپریشنز سے ہم آہنگ کیا جائے گا، وسیع تر شیئر ہولڈنگ کے ذریعے زیادہ فنڈنگ دستیاب ہوگی جس سے فلیٹ کی تجدید اور اثاثوں کے بہتر استعمال میں تیزی آئے گی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی این ایس سی 45 جہازوں سے گھٹ کر اب صرف 13 جہاز چلا رہی ہے ، جن میں سے زیادہ تر پرانے ہیں، تقریباً 50 فیصد فلیٹ کی عمر 20 سال سے زائد ہے۔

 اگرچہ کارپوریشن نے مالی سال 2024/25ءمیں تکنیکی طور پر خالص منافع ظاہر کیا تاہم یہ اعداد و شمار گہری سٹرکچرل کمزوریوں کو چھپاتے ہیں، آمدن میں سال بہ سال تقریباً 19 فیصد کمی ہوئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی منافع کی شرح کم ہوکر 29.8 فیصد رہ گئی، مالی سال 2025/26ءکے نتائج کے مطابق خالص منافع 34 فیصد کمی سے 3.71 ارب روپے رہ گیا۔

 اس منافع کا بڑا حصہ اثاثہ جات کی فروخت یا چارٹرنگ سے حاصل ہوا نہ کہ پائیدار شپنگ آپریشنز سے ہوا، مالی کمزور کارکردگی کی وجوہات میں بدانتظامی، سیاسی مداخلت اور مفاداتی عناصر شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے