دمشق:گزشتہ دنوں شام میںکے علاقے درعا کے مشرق میں غیر قانونی گروہوں کے لیے تیار کیے گئے میزائلوں کا پکڑا گیا ایک گودام کو بالاآخرقبضے میں لے لیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق نگرانی اور تعاقب کے مشترکہ کارروائی عمل میں لاکر ایک کامیاب سیکورٹی آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک فارم کے اندر گودام کو برآمد کیا گیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی میں مالوتکا اقسم کے 42 میزائل اور میٹس قسم کے 4 میزائل ایک لانچ بیس کے ساتھ برآمد ہوئے، جنہیں محفوظ بنانے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اکتوبر میں درعا کے داخلی سلامتی کمان نے اسی علاقے میں ایک سیکورٹی آپریشن کیا تھا، جس میں ایک ویران مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں نامعلوم مسلح افراد کی موجودگی کی مصدقہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ آپریشن کے نتیجے میں ملنے والے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کی بڑی مقدار کے علاوہ منشیات بھی ضبط کی گئیں جو گھر کے اندر مضبوطی سے چھپائی گئی تھیں۔