English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت خزانہ کی پاکستان کے بیرونی قرضے سے متعلق وضاحت جاری

القمر

وزارت خزانہ نے حالیہ اخباری تبصرے میں ملک کے بیرونی قرضے اور اس سے متعلق ادائیگیوں کے بارے میں کئے گئے بعض دعوؤں کی وضاحت کی ہے۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے کُل بیرونی قرضے اور واجبات اس وقت 138 ارب ڈالر ہیں ۔تاہم یہ اعدادوشمار مختلف نوعیت کی مالی ذمہ داریوں پرمحیط ہیں۔اس مجموعی رقم کو بیرونی حکومتی قرضے سے الگ سمجھنا ضروری ہے جو تقریباً 92 ارب ڈالر ہے۔کل بیرونی حکومتی قرضے کا تقریباً 75فیصد حصہ رعایتی اور طویل مدتی مالی معاونت پر مشتمل ہے جو عالمی مالیاتی فنڈ کے بجائے کثیرالجہتی اداروں اور دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں سے حاصل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے