English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کی الشفاء اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیے

القمر


اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کی الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس نے 2 اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ 12 فروری کے حکمنامے میں سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا درخواست گزار دادرسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔

پہلا اعتراض یہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری مرکزی کیس زیر التوا ہے جبکہ دوسرے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ متفرق درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر ہی نہیں کی گئی۔

رجسٹرار آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے بغیر دائر کی گئی متفرق درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے، متفرق درخواست واپس کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے