English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر کےلیے بجلی مہنگی ، صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا

القمر

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے فی یونٹ 35 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ادارے کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر تا دسمبر 2025 کی مدت کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے یہ فیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی کی گئی تھی، جب جولائی تا ستمبر 2025 کی مدت کے لیے فی یونٹ 33 پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک رہا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے