English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کاشتکاروں کی آمدنی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، رانا تنویر

القمر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی آمدنی کا تحفظ، ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام اور زرعی برآمدات کے فروغ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

وہ آج اسلام آباد میں آلو کی برآمد سے متعلق قائم کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور نئی و ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط، بروقت اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیر نے علاقائی بے یقینی کے باعث نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ہدفی سفری رعایت اور کم نرخوں پر مال برداری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد بیرونی رکاوٹوں کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی اخراجات کا ازالہ کرنا اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی آلو کی مسابقتی حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے