English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی کوشش کی جارہی ہیں: رانا ثناء اللہ

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان،ترکیہ اوردوست ممالک ایران اورامریکاکےدرمیان معاہدےکی کوشش کررہےہیں، پاکستان نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان ارینجمنٹ کرائی ہے۔

راناثنا ء اللہ نے کہا کہ کچھ ممالک منفی کردارادا کر رہے ہیں،ان میں اسرائیل اکیلا تھا،اب بھارت بھی شامل ہے، منفی کردار ادا کرنے والے ممالک چاہتے ہیں کشیدگی برقرار رہے، پاکستان نےایران کو کہا ہے مسلمان ممالک خاص کر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کریں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلحہ جہازوں پر بھارت سے آیا،افغانستان میں ہمارا ہدف دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس ختم کرنا تھا،ہماری عسکری قیادت چاہتی تو کابل تک بھی پہنچا جا سکتا تھا،اہداف حاصل کرنے میں افواج کو زیادہ ترددکی ضرورت نہیں پڑی،افغانستان میں تقریباً95فیصد اہداف حاصل کر لیے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے