English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ

القمر

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف عراقی کردوں نے زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ایک ہزار عراقی کرد جنگجو ایران کے خلاف زمینی کارروائی میں شریک ہیں جبکہ ہزاروں کرد جنگجو سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے کرد جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکی فوج براہِ راست ایران کے خلاف باغیوں کو مسلح نہیں کر رہی، تاہم انہوں نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر ادارے اس عمل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایران نے عراقی کردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ادھر ایرانی خبر رساں ادارے نے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے