English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی ہند کی افطار پارٹی،ایران کی سلامتی کیلیے دعا

القمر

نئی دہلی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر، جماعت اسلامی ہند نے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

 دہلی میں مرکز کے سامنے کے میدان میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی کارکنان اور متعدد معززین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد افطاری سے قبل اجتماعی دعا کی گئی، اس دوران موجود لوگوںپوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کی۔

 رمضان کا مہینہ صبر، عبادت اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس افطار پارٹی میں مہمانوں نے باہمی محبت، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ لوگوں کو اپنے رویے کو بہتر کرنے اور خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں تنازعات اور تناو ¿ کے وقت انسانیت، انصاف اور امن کے پیغام کو پھیلانا انتہائی ضروری ہے۔رمضان ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر نے کہا کہ رمضان ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے، معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی تقریبات مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

اس موقع پر ایران کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مقررین اور حاضرین نے اللہ تعالیٰ سے ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن، بے گناہ لوگوں کے تحفظ اور دنیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے