English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، ازبکستان کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے8 ورکنگ گروپ تشکیل

القمر

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اجلاس میں پاکستان، ازبکستان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے 8 ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے۔

اجلاس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو وسعت دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کی گئیں۔اجلاس کے دوران علاقائی رابطوں کو وسعت دینے اور وسطی ایشیا تک رسائی بہتر بنانے کیلئے نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے