ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیے کو ایران جنگ سے الگ رکھنا ہے، تنازعہ کا سفارتی حل ہمارا واضح موقف ہے: طیب اردوان

ترک صدرطیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد اپنے ملک کو ایران کی جنگ سے دور رکھنا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک شہری کو بھی نقصان پہنچے، ترکیہ  چاہتا ہے معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ہم ایف 16 طیاروں کے ذریعے اپنی فضائی حدود کی نگرانی کر رہے ہیں، ترکیہ کا موقف واضح ہے، مزید خونریزی نہیں ہونی چاہئے۔

ترک صدر نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں