English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے یوکرین کیلیے امریکی ضمانتیں منظور کرلیں

القمر

کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے لیے سلامتی کی امریکی ضمانتیں قبول کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ روس نے امن منصوبے پر گفتگو میں یوکرین کے لیے سلامتی کی امریکی ضمانتیں قبول کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ کِیرِیلو بدانوف کا کہنا ہے کہ ماسکو نے یوکرین، روس اور امریکا کے اعلیٰ عہدے داروں کے مذاکرات میں جنگ بندی کے بعد یوکرین کے لیے فراہم کی جانے والی امریکی تجویز کردہ حفاظتی ضمانتوں کو قبول کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدانوف نے یہ بھی کہا کہ غیر فوجی زون کے کنٹرول کے معاملے پر سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ عہدیدار اس نتیجے پر پہنچے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد نگرانی کیسے ہو گی۔ علاقوں کے معاملے میں ہم 2 مکمل طور پر متضاد آرا کے درمیان سمجھوتا چاہتے ہیں، ہم اب تک مکمل طور پر کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچے ہیں، امید ہے کہ اب ہم پہنچ جائیں گے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سہ فریقی اعلیٰ سطحی مذاکرات مارچ کے اوائل میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے