English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی اسکول پرحملہ،ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت

القمر

نیویارک: امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے ایران میں بچیوں کے ا سکول پر حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔

ماہرین نے بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری سکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں، امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے۔

 یادرہے کہ نیویارک ٹائمزسے پہلے برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی بھی اس کی تصدیق کرچکا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے