کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوراً بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے چار جہاز پہنچ گئے۔
پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر آنے والے یہ جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں اور ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے، جبکہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گا۔
اس کے علاوہ ایک اور جہاز 13 مارچ کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا۔
