English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدر کا ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنےکا مشورہ

القمر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں صدر پیوٹن نے ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو چند تجاویز پیش کیں۔

کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازع اور وینزویلا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ عالمی تیل کی صورتحال بھی زیرِ غور آئی۔

اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ عالمی توانائی بحران کا باعث بن رہی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے گزشتہ روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران کو جارحیت کا سامنا ہے، اس اہم منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور عزم کا تقاضا کریں گی۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو وقار کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے