English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ کی تنخواہوں کی قربانی ایندھن اخراجات کے مقابلے میں نہایت کم ہے؛ ڈاکٹر فرخ سلیم

القمر

اسلام آباد: معروف انگریزی کالم نگار ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کی دو ماہ کی تنخواہ کی قربانی ایندھن کے اخراجات کے مقابلے میں نہیں کم ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرڈاکٹر فرخ سلیم نے اپنی تازہ ٹویٹس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے دو ماہ کی تنخواہ چھوڑنے کے فیصلے کو اعداد و شمار کے تناظر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی دو ماہ کی تنخواہوں کی مجموعی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔جب کہ حکومت کا صرف دو ماہ کا ایندھن بل تقریباً 19 ارب روپے ہے۔

ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق اگر ان دونوں اعداد و شمار کا موازنہ کیا جائے تو کابینہ کی جانب سے دی جانے والی یہ قربانی حکومت کے ایندھن کے بل کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار واں حصہ (1/1000) بنتی ہے۔

ڈاکٹر فرخ سلیم کی ان ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر حکومتی اخراجات اور کفایت شعاری کے اقدامات پر بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے