English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری،آج بھی متعدد افراد وطن پہنچ گئے

القمر

اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی دسویں روز بھی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے راستے آج 15 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 111 افراد پاکستان پہنچ گئے۔ سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی شہری، 48 پاکستانی بزنس مین اور 8 سی مین بھی شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 330 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 1121 افراد ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے