English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر کے 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت

القمر

وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر ایف بی آر میں عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سٹاف روٹیشن پالیسی نافذ کر دی گئی، گریڈ 1سے 16تک ملازمین کے لیے روٹیشن سسٹم لاگو ہوگا، دفاتر میں ایک وقت میں 50فیصد سے زیادہ عملہ موجود نہیں ہوگا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام ونگز ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں، سٹاف روٹیشن میں تبدیلی ونگ ہیڈ کی منظوری سے ممکن ہوگی، انتظامی ونگ کو ہر تبدیلی سے آگاہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے نئی گاڑیوں اور سامان کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی جبکہ دفاتر میں 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی، ایف بی آر میں ایندھن کے اخراجات میں 50فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا، بی ایس 20 اور اس سے اوپر افسران سے دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دینے کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں ایف بی آر میں نان ای آر ای بجٹ میں 20 فیصد کمی اور سرکاری گاڑیوں کی رفتار مقررہ حد کے مطابق رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کرلی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایف بی آر دفاتر کو کمیٹی کے احکامات فوری نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے