ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے سے متعلق کیس میں ڈی جی قومی احتساب بیورو کو فوری طور پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے کی۔ سماعت کے دوران مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی اور متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو طلب کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے، اس لیے عدالت تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں