English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی پور میں کشیدگی برقرار، بھارتی فوجی سمیت 20 افراد یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

القمر

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جہاں مسلح گروہ کی جانب سے بھارتی فوجی سمیت 20 افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس واقعے نے ریاست میں پہلے سے جاری بدامنی اور داخلی تنازعات کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کُکی گروپ سے وابستہ افراد نے ایک کارروائی میں 20 افراد کو یرغمال بنا لیا جن میں ایک بھارتی فوجی بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق منی پور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو نسلی گروہوں، کُکی اور ناگا کے درمیان جاری تصادم کا نتیجہ ہے۔ ریاست میں گزشتہ کئی مہینوں سے مختلف گروہوں کے درمیان جھڑپیں اور کشیدگی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ناگا گروہ سے وابستہ مسلح افراد نے کُکی برادری کے کسانوں پر حملہ کر کے  2 افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔

ماہرین کے مطابق منی پور میں جاری بدامنی اور نسلی تنازعات نے ریاست کی مجموعی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے مؤثر مذاکرات اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں میں مختلف نسلی اور علیحدگی پسند تحریکیں کئی دہائیوں سے موجود ہیں، تاہم حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر اس خطے کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے