English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرِ بحری امور کا کراچی سے یو اے ای نئی فیڈر شپنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

القمر

بحری امورکے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو نقل وحمل کی صلاحیتوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئی سروس پاکستانی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی کنٹینر شپنگ نیٹ ورکس تک قابل اعتماد رسائی برقرار رکھنے کے قابل بنائے گی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد احمد نے کہا کہ اس فیڈر سروس کے آغاز سے کراچی پورٹ کے اہم علاقائی مراکز کے ساتھ رابطے میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی ضروریات پوری ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے