English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

3، آپریشن غضب للحق جاری: 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک، 293 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں

القمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں فتنہ خوارج اور افغان طالبان کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اب تک 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک جبکہ 887 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ان کے مطابق کارروائیوں میں اب تک 249 چیک پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 44 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں بھی تباہ کر دیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچے کے 70 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاکستان نے دہشت گردوں کی تنصیبات پر خصوصی کارروائیاں کیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں، لاجسٹک بیسز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن کے دوران کسی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جبکہ افغان عبوری حکومت کے بعض عہدیداروں اور بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے اس حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے