اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھٹیاں جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، تاہم اس روز چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو چاند کی پیدائش صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، جس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے کم ہوگی، اور سائنسی طور پر اتنی کم عمر والا چاند ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے امکان ہیں، اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ، ہفتے کو ہو سکتی ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان صرف رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
