English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص تعلیمی بورڈ سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ کا اجرا

القمر

میرپورخاص:میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے ایس پی سٹی قرة العین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ افغان شہریوں نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ڈومیسائل اورشناختی کارڈ بنوائے، سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے50 ہزار سے 5 لاکھ فی کس وصول کیے گئے۔

اے ایس پی کے مطابق کرپشن کیس میں میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سیکرٹ برانچ کے انچارج سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔

اینٹی کرپشن نے بھی بورڈکا ریکارڈ قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر رکھی ہے۔پولیس نے تعلیمی بورڈ اور سیکرٹ برانچ کے انچارج اعظم خان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا۔

ملزم اعظم خان نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ نمبر بڑھانے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرتے تھے، فیل کو پاس کرنے کے 50 ہزار روپے لیے جاتے تھے، جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کے لیے 5 لاکھ روپے لیتے تھے۔

ملزم نے بتایا کہ 2 سرکاری اور 2 نجی اسکول اس معاملے میں ملوث تھے، یہ اسکول پکے سرٹیفکیٹ کے لیے جعلی تصدیق نامہ جاری کرتے تھے،کنٹرولر بورڈ انور علیم اس سارے معاملے کا مرکزی کردار تھے، پیسوں کے لین دین کا سارا حساب کنٹرولر امتحانات کے پاس تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں تقریباً 9 ہزار طلبہ 2023 میں تقریباً 11 ہزار طلبہ 2024 میں تقریباً 7 ہزار طلبہ جبکہ 2025 میں تقریباً 8 ہزار طلبہ کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 2021 سے 2025 تک کی تحقیقات میں اس معاملے میں کئی افراد کے ملوث ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بورڈ کے بعض اہم ذمہ داران مبینہ طور پر بھاری رقوم کے عوض امتحانات میں سہولت فراہم کرتے رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے