English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان

القمر

اسلام آباد: پاکستان میں گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا کہ 17 سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

اسی طرح ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش متوقع ہے۔ اورخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی اداروں کو موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے