حیدرآباد:بھارت میں شادی سے انکار پر لڑکی کو ایڈز کا انجکشن گھونپ دیا گیا۔ تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد کے پوچارم علاتے میںایک نوجوان نے مبینہ طور پر ایک نوجوان خاتون کو ایچ آئی وی انفیکشن والا سرنج گھونپ دیا۔
متاثرہ نے ملزم سے شادی سے انکار کر دیا تھا، پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور متاثرہ کی شادی ان کے اہل خانہ نے طے کی تھی۔
شادی طے ہونے کے چند دن بعدلڑکی کو پتہ چلا کہ نوجوان اور اس کے والدین ایڈز میں مبتلا ہیں۔
یہ اطلاع ملتے ہی نوجوان خاتون نے شادی سے صاف انکار کردیا، جس سے دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
شادی کی منسوخی سے ناراض نوجوان 11 مارچ کو لڑکی کے گھر گیا اور اس پر شادی کے لیے دباو ¿ ڈالنے لگا۔
جب لڑکی اپنے فیصلے پر قائم رہی تو اس نے مبینہ طور پر غصے میں آکر انفیکشن والے خون سے بھرے سرنج اس کو گھونپ دیا۔
واقعے کے کچھ ہی دیر بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہونے لگی جس کے بعد اس کے گھر والوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے انجکشن کے نشانات دریافت کیے اور انفیکشن کا شبہ ظاہر کیا، جس نے بالآخر اس پوری گھنائونی سازش کو بے نقاب کر دیا۔
فی الحال متاثرہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹر اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناءپوچارم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس اب اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم نے انفیکشن والا سرنج کس ذریعہ سے حاصل کیا اور اس نے اس پورے جرم کو کیسے انجام دیا۔
