English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پولینڈ کا ایران جنگ میں ساتھ دینے سےامریکا کو انکار

القمر

امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھلوانے کے بیان پر پولینڈ نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ پولینڈ ایران جنگ میں حصہ لینے کے لیے فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔

ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حکومت ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مہم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ہمارے اتحادیوں کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِس فیصلے کا اطلاق پولینڈ کی بری، فضائی اور بحری افواج سب پر ہوتا ہے، یوکرین کی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر افواج کو اب بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے