English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستانی ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

القمر

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایران کے تیل ذخائر پر ہونے والی بمباری کے باوجود پاکستان کا ماحول فی الحال کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ ہے۔

ترجمان انجم نذیر کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بالائی فضا میں کسی بھی خطرناک آلودگی یا زہریلی گیسوں کے آثار سامنے نہیں آئے، جبکہ اب تک کی نگرانی میں کسی قسم کی تابکاری کے شواہد بھی نہیں ملے۔

انجم نذیر کا کہنا تھا کہ اگر تابکاری کا کوئی واقعہ پیش آتا بھی ہے تو ہوا کے رخ کے مطابق اس کے اثرات ترکمانستان کی جانب جا سکتے ہیں، کیونکہ بمباری ایران کے شمال مغربی علاقوں میں ہو رہی ہے، جبکہ پاکستان کی سرحد ایران کے جنوبی حصے سے ملتی ہے جہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل ذخائر پر حملوں کے باعث وہاں شدید ماحولیاتی نقصان ہوا ہے اور تہران و گردونواح میں ہونے والی تیزابی بارش کو اسی صورتحال کی ایک علامت قرار دیا جا رہا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے