English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے والے مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش جاری

القمر

راولپنڈی: راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے اور ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد شہر کے حساس مقامات کی ویڈیو اور فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ اہم عمارتوں کی لوکیشنز بھی تیار کر رہے تھے، جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور مقاصد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں، زیر حراست افراد میں زیادہ تر افغان شہری شامل ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق اور تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حساس تنصیبات کی حفاظت کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے