English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوال المکرم کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری

القمر

اسلام آباد: ملک میں شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہورہاہے۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہیں، کمیٹی اراکین کی جانب سے کوہسار بلاک کی نویں منزل پر چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ڈی جی اوقاف پنجاب کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے