English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی کا اطلاق، صحافیوں کےلئے 50 فیصد کی حد مقرر

القمر

لاہور : پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں جاری مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی کو یکساں اور منظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کے مطابق چیف کمرشل مینیجر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر تمام رعایتوں پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کو دی جانے والی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی اب کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق سال میں 10 سنگل سفروں تک ہوگا۔یہ سہولت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہوگی تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جبکہ صحافیوں کے شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔ رعایتی پالیسی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے، یہ فیصلے سی ای او/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری سے نافذ العمل کیے گئے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے